17 اپریل 2010 - 19:30

كتاب «دراسۃ نقديۃ لكتاب "الإنجيل فى القرآن» ("انجیل، قرآن کی رو سے " کا تنقیدی جائزہ) جو عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی مطبوعات میں سے ہے، کو حوزہ علمیہ قم کی سالانہ نمائش کتب میں لائق تشویق و ترغیب قرار دیا گیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے سربراہ دفتر کی جانب سے منعقدہ حوزہ کی گیارہویں سالانہ نمائش کتب میں مجمع کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب "دراسۃ نقديۃ لكتاب الإنجيل فى القرآن" کی تعریف و تمجید کی گئی۔ کتاب کا تعارف:الف) کتاب کی خصوصیات:نام: دراسۃ نقديۃ لكتاب الإنجيل فى القرآن (انجیل قرآن کی رو سے، کا تنقیدی جائزہ)مؤلف : عبدالرحيم سعد داؤد (سراجى) ناشر : عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی ـ ثقافتی معاونت تاريخ اشاعت: بہار 1997   موضوع : اسلام و ديگر ادیان، قرآن اور كتاب مقدس، تنقید و تفسير سائز: 20 x 12صفحات : 816 تعداد: 3000 ب) موضوعات کی  فہرست:1۔ کتاب کے اصلی مؤلف (قديس يوسف الحداد) کا تعارف بمعۂ تنقیدی جائزہ؛2۔ تفسير بالرأي اور مؤلف کے منہج میں تفسير بالرأي کی مثالیں بمعۂ تنقیدی جائزہ؛ 3۔ مؤلف کی نفس پرستی، متشابہات کی پیروی اور محکمات کو ترک کرنا بمعۂ تنقیدی مطالعہ؛ 4۔ مؤلف کی جانب سے تفسیر میں نصوص کی تقطيع اور سیاق کے مبدء سے غفلت اور اس کی مثالیں بمعۂ تنقیدی جائزہ؛ 5۔ خرافی اور بیہودہ احكام بمعۂ تنقیدی جائزہ؛ 6۔ اصلی مقام سے کلام کی تحریف بمعۂ تنقیدی جائزہ؛ 7۔ اسلام، قرآن اور انبیاء علیہم السلام بالخصوص حضرت عیسی علیہ السلام پر ناروا الزامات بمعۂ تنقیدی جائزہ؛ 8۔ قرآنی مفاہیم کی سطحی اور غیر حقیقی تصویر کشی بمعۂ تنقیدی جائزہ؛ 9۔ احکام میں بِکھرا پَن اور تضاد، بمعۂ تنقیدی جائزہ10۔ کتاب کے اندر بنیادی موضوعات جیسے : الف) قرآنی نصّ کا مصدر و منبع؛ ب) تحریف سے قرآن کی مصونیت؛ ج) منبع ؛ د) عہد قدیم اور عہد جدید کے نسخے؛ ھـ) دین عیسی میں القاب مسيح (ع)؛ و) مسیح (ع) کی ربوبیت تنقید کی کسوٹی پر؛ ز) عقيدہ تثليث ؛ ج) حضرت مسيح(ع) قرآن کریم میں؛ کا بھی تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔

*      *      ** نوٹ) اس کتاب کی اشاعت کی تجویز 7 نومبر 2006 کو عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی شورائے کتاب کے باسٹھویں اجلاس میں منظور کی گئی تھی۔

/110

1